زونگ اور مشرق بینک کے درمیان شراکت داری قائم
کراچی(بزنس ڈیسک)زونگ اور مشرق بینک کے درمیان ایک اہم شراکت داری عمل میں لائی گئی ہے جس کا مقصد بینک کے ڈیجیٹل بینکاری نظام میں ٹیلی کام سہولیات کو شامل کرنا ہے۔۔۔
تاکہ پاکستان میں ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو فروغ دے کر بینک کے صارفین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جاسکے ۔اس شراکت داری کے تحت مشرق بینک کے صارفین اب مشرق موبائل ایپ کے ذریعے زونگ کی مختلف ٹیلی کام سہولیات تک براہِ راست رسائی حاصل کرسکیں گے جن میں موبائل ری چارج، مختلف بنڈلز کی سبسکرپشن اور ٹیلی کام سے متعلقہ دیگر ادائیگیوں جیسی سروسزشامل ہیں۔ یہ نظام صارفین کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر محفوظ، فوری اور آسان ٹرانزیکشنز کی سہولت فراہم کرے گا۔