لکی انویسٹمنٹس کا نیا اسلامک ڈیوڈنڈ ییلڈ فنڈ متعارف

لکی انویسٹمنٹس کا نیا اسلامک ڈیوڈنڈ ییلڈ فنڈ متعارف

سرمایہ کاری سے حلال منافع ، طویل سرمایہ بڑھانے کا موقع فراہم ہوگا

کراچی(بزنس ڈیسک)لکی انویسٹمنٹس لمیٹڈ نے لکی اسلامکڈیوڈنڈییلڈ فنڈ جاری کرنے کااعلان کیا ہے ۔ یہ ایک اوپن اینڈ شریعہ سے ہم آہنگ ایکویٹی فنڈ ہے جس کا مقصد سرمایہ کاروں کو منافع تقسیم کرنے والی شریعہ سے ہم آہنگ لسٹڈ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے مسابقتی حلال منافع فراہم کرنے کے ساتھ طویل المدتی سرمائے میں اضافے کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔ اس فنڈ کو شریعہ سے ہم آہنگ ایکویٹی سرمایہ کاری کی بڑھتی ہوئی طلب کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرایا گیا ہے ۔ فنڈ بنیادی طور پر زیادہ ڈیوڈنڈ ادا کرنے والی شریعہ سے ہم آہنگ لسٹڈ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرے گا۔ لکی انویسٹمنٹس لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شعیب سی ایف اے نے کہاکہ لکی اسلامکڈیوڈنڈییلڈ فنڈ سرمایہ کاروں کو جدید، پیشہ ورانہ انداز میں منظم اور شریعہ سے ہم آہنگ سرمایہ کاری کے سلوشنز فراہم کرنے کے ہمارے عزم کا اظہارہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں