سونے کی اونچی چھلانگ، 11200روپے مہنگا ،ڈالر سستا

سونے کی اونچی چھلانگ، 11200روپے مہنگا ،ڈالر سستا

تولہ سونا 4لاکھ 65ہزار 236،دس گرام 3لاکھ 98ہزار 864روپے پر جاپہنچا

کراچی(بزنس ڈیسک)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرت کو سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،ادھر ڈالر مزید سستاہوگیا۔تفصیلات کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 112 ڈالر کے نمایاں اضافے سے 4427 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں نمایاں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 11200 روپے کے بڑے اضافے سے 4 لاکھ 65 ہزار 236 روپے پر جاپہنچا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 9602 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 98 ہزار 864 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 11300 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 54 ہزار 36 روپے ہوگئی تھی ۔ دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 185 روپے کے اضافے سے 7044 روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 277.42 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ بدھ کو مقامی کرنسی 277.45 روپے پر بند ہوئی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...