پی تھری نمائش کا لاہور میں آغاز،650کمپنیوں کی شرکت
فیکٹ ایگزیبیشنز قابلِ ستائش کام کر رہی ہے ، چوہدری شافع حسین
کراچی (بزنس ڈیسک)پاکستان میں پلاسٹک، پرنٹنگ اور پیکیجنگ انڈسٹری کی سب سے بڑی نمائش 3P پلاس پرنٹ پیک پاکستان کالاہور ایکسپو سینٹر میں شاندار آغاز ہوگیا۔ یہ نمائش فیکٹ ایگزیبیشنز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے زیر اہتمام منعقد کی گئی ہے جس کا افتتاح چوہدری شافع حسین، صوبائی وزیر صنعت، تجارت و سرمایہ کاری پنجاب نے فیکٹ ایگزیبیشنز کے سی ای او سلیم خان تنولی کے ہمراہ کیا۔اس سال نمائش کا بنیادی فوکس جدت، پائیداری، پلاسٹک کے ذمہ دارانہ استعمال اور سرکلر اکانومی کے فروغ پر ہے ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری شافع حسین نے کہا کہ فیکٹ ایگزیبیشنز عالمی صنعتوں کے رہنماؤں کو ایک چھت تلے اکٹھا کرنے کا قابلِ ستائش کام کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ نمائش نہ صرف جدید مشینری اور ٹیکنالوجیز کو اجاگر کرتی ہے بلکہ ماحول دوست اقدامات، پائیدار پیکیجنگ اور جدت کے ذریعے ترقی کی نئی راہیں کھولتی ہے ۔اس موقع پر سلیم خان تنولی نے کہا کہ 3P پاکستان صنعت کے لیے ایک منفرد پلیٹ فارم ہے جہاں سیکھنے ، تعلقات استوار کرنے کے شاندار مواقع ملتے ہیں۔نمائش میں30 سے زائد ممالک کی 650 سے زیادہ کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں، جو جدید مشینری، نئی مصنوعات اور پائیدار حل پیش کر رہی ہیں۔ یہ نمائش 05 ستمبر 2026 تک جاری رہے گی جو تجارتی زائرین کے لیے نئی ٹیکنالوجیز دریافت کرنے ، بین الاقوامی اور مقامی صنعت کے بڑے اداروں سے تعاون اور صنعت کے مستقبل میں جدت، پائیداری اور ڈیجیٹل تبدیلی کے کردار کو سمجھنے کا ایک بہترین موقع فراہم کرتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments