فن ٹیک فورم میں ڈیجیٹل مالی نظام کے مستقبل پر غور
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان فن ٹیک نیٹ ورک کے زیرِ اہتمام پاکستان فن ٹیک فورم کا چوتھا ایڈیشن منعقد ہوا جس میں ریگولیٹرز، فن ٹیک کمپنیوں، ٹیکنالوجی کمپنیوں اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے نمائندگان نے شرکت کی۔
فورم میں تیزی سے بدلتے ڈیجیٹل مالی نظام کے مستقبل اور اس کی ترقی کے لیے ضروری اقدامات پر بات ہوئی۔ مہمانِ خصوصی محمد علی ملکڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک تھے ۔ پاکستان فن ٹیک نیٹ ورک کے چیئرمین سید ندیم حسین نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال کو ایک ایسے مالیاتی نظام میں تبدیل کرنے کی ضرورت ہے جو پائیدار ترقی کے ساتھ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو مالی خدمات فراہم کرسکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments