سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ملاجلارجحان
اسلام آباد(اے پی پی)سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ ملاجلارحجان رہا۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے شمالی شہروں اورعلاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1554روپے ریکارڈکی گئی
جو 0.04فیصدکم ہے ۔ گزشتہ ہفتے اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1524روپے ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1470روپے، حیدرآباد1510 اورسکھر میں 1610 روپے ریکارڈکی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments