آسٹریلیا اور پاکستان میں جدید سرمایہ کاری معاہدہ دسمبر تک متوقع
لاہور (آن لائن) آسٹریلیا کے ہائی کمشنر برائے پاکستان ٹموتھی کین نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جدید دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے پر مذاکرات رواں سال دسمبر تک مکمل ہو جائیں گے۔
یہ معاہدہ پاکستان میں آسٹریلوی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 1998 سے دوطرفہ سرمایہ کاری کا معاہدہ موجود ہے، تاہم دونوں ممالک کی بدلتی ہوئی معاشی ضروریات کے مطابق اس معاہدے کو جدید بنانے کی ضرورت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments