کمزور پالیسی ، پاکستان عالمی برآمدات میں پیچھے رہ گیا

کمزور پالیسی ، پاکستان عالمی برآمدات میں پیچھے رہ گیا

عالمی معیار کے مطابق جدید یونیورسٹیوں کا قیام ناگزیر ہے ، نجم مزاری

لاہور(آئی این پی) آرگینک زراعت اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے کہا کہ مضبوط قومی پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود عالمی زرعی برآمدات میں اپنی صلاحیت کے مطابق مقام حاصل نہیں کر سکا،پاکستان اکنامک سروے 2025-26 کے مطابق جولائی تا مارچ خوراک کی برآمدات 33.9 فیصد کمی سے 3.8 ارب ڈالر جبکہ درآمدات 15.2 فیصد اضافے سے 7.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں،زرعی درآمدات وبرآمدات کے مقابلے میں دو گنا ہوناملکی معیشت کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جدید زرعی تحقیق، ٹیکنالوجی اور ویلیو ایڈیشن کی کمی کے باعث پاکستان عالمی منڈی میں اپنی مصنوعات کی مسابقتی صلاحیت بہتر نہیں بنا سکا۔عالمی معیار اور رجحانات کے مطابق لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں زرعی شعبے کیلئے جدید اداروں اور یونیورسٹیوں کا قیام ناگزیر ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...