پاک، روانڈا تجارتی معاہدے اہم پیش رفت قرار
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچوئلز فورم کے صدر میاں زاہد حسین نے پاکستان اور روانڈا کے درمیان دوطرفہ تجارت و اقتصادی تعاون کے معاہدے کو ملکی معیشت کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے ۔
معاہدے پر روانڈا کے وزیر تجارت و صنعت انٹونی کاجانگوا اور روانڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر نعیم خان نے دستخط کیے ۔میاں زاہد کے مطابق معاہدہ براہ راست کاروباری روابط اور مشترکہ منصوبوں کے فروغ میں مدد دے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments