اسٹاک ایکسچینج:تین حدیں بحال،247ارب روپے منافع

اسٹاک ایکسچینج:تین حدیں بحال،247ارب روپے منافع

2592پوائنٹس کے اضافے سے 100انڈیکس 168460پر بند ہوا

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیاجس کے نتیجے میں 100 انڈیکس کی 1لاکھ 66ہزار، 1لاکھ 67ہزار اور 1لاکھ 68ہزار پوائنٹس کی تین سطح بحال ہوگئیں۔ تیزی کے سبب 63.30فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 2کھرب 47ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔ نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود متوقع طور پر بڑھنے اور عالمی مارکیٹوں میں مسلسل مندی کے اثرات کاروبار کے ابتدائی دورانیے میں اثر انداز رہے جس سے ایک موقع پر 216پوائنٹس کی مندی بھی ہوئی، تاہم شعبہ جاتی بنیادوں پر تازہ سرمایہ کاری سے مندی کے اثرات زائل ہوگئے جسکے نتیجے میں ایک موقع پر 2789 پوائنٹس کی تیزی بھی رونما ہوئی لیکن اختتامی لمحات میں اپ سائیڈ پرافٹ ٹیکنگ سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 2592پوائنٹس کے اضافے سے168460پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 496 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 314 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،147 میں کمی اور 35 میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...