سوتی دھاگے کی برآمدات میں 49فیصد اضافہ

سوتی دھاگے کی برآمدات  میں 49فیصد اضافہ

اسلام آباد(آ ئی این پی)سوتی دھاگہ کی برآمدات میں اگست 2026 کے دوران 49 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ۔

ادار شماریات کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 94 ملین ڈالر تک بڑھ گئی جبکہ اگست 2025 کے دوران سوتی دھاگہ کی برآمدات سے 63 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح اگست 2025 کے مقابلہ میں اگست 2026 کے دوران سوتی دھاگہ کی ملکی برآمدات میں 31 ملین ڈالر یعنی 49.2 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...