پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر پمپ مالکان کے تحفظات

پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین پر پمپ مالکان کے تحفظات

اسٹاک مینجمنٹ میں مشکلات، شدید نقصان کا سامنا ہے ، نعمان علی بٹ وزیر پٹرولیم سے ملاقات کیلئے وقت طلب، طریقہ کار پر مشاورت کا مطالبہ

کراچی(بزنس رپورٹر)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے معاملے پر پٹرول پمپ مالکان نے ایک بار پھر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر پٹرولیم کو خط لکھ دیا۔ وائس چیئرمین پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نعمان علی بٹ کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر اتار چڑھاؤ سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔خط میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ قیمتوں کے روزانہ تعین سے پٹرول پمپ مالکان کو اسٹاک مینجمنٹ میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ قیمتوں میں مسلسل تبدیلی سے کاروبار شدید نقصان کا شکار ہو رہا ہے  ۔نعمان علی بٹ نے کہا کہ پٹرولیم قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ضروری ہے ۔ حکومت کو چاہیے کہ قیمتوں میں تبدیلی کے نظام پر پمپ مالکان اور متعلقہ شعبوں کے نمائندوں کو اعتماد میں لے۔خط میں وفاقی وزیر پٹرولیم سے ملاقات کے لیے وقت بھی طلب کیا گیا ہے ۔ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیر پٹرولیم تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک میز پر بٹھا کر ان کے تحفظات سنیں اور پٹرولیم قیمتوں کے روزانہ تعین کے باعث پیدا ہونے والے مسائل کو حل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...