امریکی صدر کی ایران کیخلاف ایک اور بڑے آپریشن کی دھمکی

فلوریڈا: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف ایک اور آپریشن کیا جا سکتا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایران کےمعاملے کے بعد کیوبا سے بھی نمٹا جائے گا، ڈیل کو حتمی شکل دینے کیلئے مارکو روبیو کو بھیجیں گے۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ ختم کرانے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ رکوائی، پاکستان اور بھارت دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ میں 11 طیارے گرائے گئے، انہوں نے شکوہ کیا کہ میں نے 8 جنگیں رکوائیں لیکن مجھے نوبیل انعام نہیں ملا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...