ترکیہ نے ایران جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات ہی واحد حل قرار دیدیا
استنبول: (دنیا نیوز) ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ ایران پر فوجی حملہ کسی صورت مسئلے کا حل نہیں۔
ترک وزیر خارجہ حاقان فیدان نے کہا کہ ایران پر نیا حملہ خطے میں جنگ اور تنازع کو مزید پھیلا دے گا، ایران جنگ کے خاتمے کیلئے سفارتکاری اور مذاکرات ہی واحد راستہ ہے۔
حاقان فیدان نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز جلد از جلد کھولنے کیلئے اقدامات کئے جائیں، عالمی منڈیوں پر منفی اثرات ختم کرنا ضروری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments