جنوبی مغربی کنارے کے شہرالخلیل میں فائرنگ، 2 اسرائیلی فوجی ہلاک، 3زخمی
الخلیل: (دنیا نیوز) جنوبی مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں فائرنگ کے واقعے میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی کارروائیوں کا جواب قرار دیا ہے، فلسطین کی غزہ میں قائم مزاحمتی تنظیموں کے اتحاد پاپولر ریزسٹنس کمیٹیز (پی آر سی) نے جاری بیان میں الخلیل میں فائرنگ کے واقعے کو سراہا۔
تنظیم نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ کارروائی مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی حکام، فوج اور انتہا پسند یہودی آبادکاروں کی جانب سے کئے جانے والے مبینہ جرائم کے ردعمل میں کی گئی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق واقعے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت 23 سالہ سٹاف سارجنٹ رون یوناتان رائٹمین اور 20 سالہ سارجنٹ یووال شائی سوویلم کے نام سے ہوئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments