وزیراعلیٰ بلوچستان نے چھوٹے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر قرار دیدیا
ڈیرہ بگٹی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ چھوٹے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، بلوچستان میں نئے صوبوں کے ساتھ چھوٹے ڈویژنز اور اضلاع بنانے کی بھی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ڈیرہ بگٹی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی یونٹس چھوٹے ہوں گے تو عوام تک رسائی آسان ہوگی، بلوچستان کے مخصوص حالات میں انتظامی ڈھانچے کو عوام کی ضروریات کے مطابق تشکیل دینا ضروری ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ کوہ سلیمان ڈویژن کی تمام ڈویژنل پوسٹوں کی منظوری دے دی گئی، افسران و عملہ جلد تعینات کر دیا جائے گا، رکھنی میں ترقیاتی عمل کا آغاز ہو چکا،اب اسے ایک مثالی ڈویژن بنانے کیلئے تمام تر کوششیں کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف فورسز کی قربانیاں اور کارکردگی قابل فخر ہے، گوادر میں خوارج کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی قابل تحسین ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments