آر فور ممالک کا اجلاس، سعودیہ کیساتھ اظہار یکجہتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت کی حمایت کا اعادہ

استنبول: (دنیا نیوز) استنبول میں آر فور وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا، پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، مصر کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔

آر فور وزارتی اجلاس کے مشترکہ جاری اعلامیہ کے مطابق علاقائی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، حوثی ملیشیا کے سعودی عرب پر مسلسل حملوں کی مذمت کی گئی، یمن کی حکومت اور مملکت سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے سعودیہ کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا اعاد کیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے حوثی ملیشیا تمام کارروائیاں، دھمکیاں اور حملے فوری طور پر بند کرے، امریکا ایران فوجی تنازع اور آبنائے ہرمز کی صورتحال پر مذاکرات اور سفارتکاری پر زور دیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیہ میں شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے بشمول جہازوں کو نشانہ بنانے سے روکنے پر بھی زور دیا گیا، وزرائے خارجہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کی حمایت کا اظہار کیا۔

اعلامیہ میں مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں تمام آبادکاری کی سرگرمیوں کی مذمت کی گئی، اسرائیل سے پر تشدد کارروائیاں فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا، فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کا بھی اعادہ کیا گیا۔

جاری کردہ اعلامیہ میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل پر جلد عمل درآمد کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...