ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے دوہرا معیار ختم کرنے کا مطالبہ

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے عالمی جوہری توانائی ایجنسی سے مطالبہ کیا ہے کہ جوہری معاملات میں دوہرا معیار ختم کیا جائے، سیاسی دباؤ میں آئے بغیر تمام ریاستوں کیساتھ یکساں سلوک کیا جائے۔

ایران کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ایران کے جوہری پروگرام کی مسلسل نگرانی کی جاتی ہے جبکہ اسرائیل کی تمام جوہری سرگرمیوں پر جامع حفاظتی نگرانی نہیں۔

ایران کا کہنا ہے کہ اسرائیل جوہری ہتھیاروں کےعدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی میں بھی شامل نہیں، جس سے عالمی جوہری عدم پھیلاؤ کے اصولوں کی ساکھ اور یکسانیت پر سوالات اٹھتے ہیں، تمام ممالک کو پُرامن مقاصد کیلئے جوہری توانائی کے استعمال اور ترقی کا حق حاصل ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ تمام ممالک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال اور ترقی کا حق حاصل ہے جبکہ سیاسی دباؤ اور جغرافیائی سیاسی رقابتوں کو جائز سائنسی تعاون کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...