مظاہرین اپنے مؤقف پر قائم رہیں، احتساب کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹیں: باقر قالیباف

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ مظاہرین اپنے مؤقف پر قائم رہیں اور احتساب کے مطالبے سے پیچھے نہ ہٹیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر باقر قالیباف نے مغربی ممالک میں احتجاج کرنے والوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مظاہرین احتساب کے مطالبے پر توجہ مرکوز رکھیں اور شناخت کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی کوششوں کا مقابلہ کریں۔

باقر قالیباف نے جیفری ایپسٹین سکینڈل، غزہ کی صورتحال، ایران کیخلاف جنگ اور بدعنوانی کو ایک ہی بااثر گروہ سے منسلک قرار دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں محمد باقر قالیباف نے کہا کہ عوامی غصے کا رخ موڑنے کے لئے ایک مخصوص طریقہ کار استعمال کیا جاتا ہے، جس کے تحت احتجاج کا رخ اصل مسائل اور طاقتور حلقوں کے احتساب سے ہٹا کر عوام کو آپس میں تقسیم کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فرانس سمیت یورپ کے مختلف ممالک میں مہنگائی، عوامی خدمات کے معیار میں کمی، تعلیمی مسائل اور رہائش کے بڑھتے اخراجات کے خلاف احتجاج جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...