اسحاق ڈار سمیت آر فور ممالک کے وزرائے خارجہ کی ترک صدر اردوان سے ملاقات

انقرہ: (دنیا نیوز) آر فور اور آر فور پلس ای تھری اجلاسوں کے بعد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت وزرائے خارجہ نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، جس میں علاقائی اور عالمی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے ترک صدر کو نیک خواہشات پہنچائیں اور اجلاسوں کی میزبانی اور مہمان نوازی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

اسحاق ڈار نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ دوستی، مضبوط تعلقات اور اعلیٰ سطح کے اسٹریٹجک تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ صدر اردوان نے وزرائے خارجہ کا خیر مقدم کیا اور آر فور اور آر فور پلس ای فور فارمیٹس کے تحت ہونے والی بات چیت کو سراہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...