سافا کی پبلک سیکٹر ایڈوائزری کمیٹی کی جانب سے رہنما اصول جاری
کراچی(بزنس ڈیسک)ساؤتھ ایشین فیڈریشن آف اکاؤنٹنٹس (سافا)کی پبلک سیکٹر ایڈوائزری کمیٹی نے سرکاری شعبے کے تجارتی اداروں کے لیے لاگت کی پیمائش، لاگت سے متعلق معلومات کے افشا اور لاگت کی بنیاد پر ٹیرف کے تعین سے متعلق رہنما اصول جاری کر دیے ۔
اس سلسلے میں سافا کی پبلک سیکٹر ایڈوائزری کمیٹی کے چیئرمین اور آئی سی ایم اے پاکستان سے تعلق رکھنے والے ضیاء المصطفیٰ اعوان نے کولمبو میں منعقدہ سافا بورڈ کے 94ویں اجلاس کے موقع پر یہ رہنما اصول سافا کے صدر محمد ہمایوں کبیر کو پیش کیے ۔ان رہنما اصولوں کا مقصد اشیاء اور خدمات کی لاگت کی پیمائش کے لیے ایک مشترکہ فریم ورک فراہم کرنا، لاگت سے متعلق معلومات میں شفافیت کو فروغ دینا اور شواہد پر مبنی ٹیرف کے منصفانہ تعین کو یقینی بنانا ہے ۔کمیٹی کے چیئرمین ضیاء المصطفیٰ اعوان (آئی سی ایم اے پاکستان) کے علاوہ کمیٹی کے دیگر اراکین میں عبدالمتین پٹواری (آئی سی ایم اے بنگلہ دیش)، جہان زیب امین (آئی سی اے پاکستان)، ضیاء الرحمٰن ضیاء (آئی سی اے بنگلہ دیش)، ارپت کبرا (آئی سی اے انڈیا)،اوجیت گوسوامی (آئی سی ایم اے انڈیا)، ٹھاکر پرساد ادھیکاری (آئی سی اے نیپال) اور چندیما دِلروکشی (آئی سی اے سری لنکا) شامل ہیں۔سافا کے صدر محمد ہمایوں کبیر اور نائب صدر پرابین کمار جھا نے لاگت کے تعین میں شفافیت اور سرکاری شعبے میں جوابدہی کے فروغ کیلئے کمیٹی کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اس اقدام کو منصفانہ ٹیرف کے تعین اور خطے کے پیشہ ورانہ اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments