گرڈ سٹیشن کا افتتاح ، جکھڑ،سندھیلیانوالی سب ڈویژن کا اعلان
فیصل آباد،جکھڑ (سٹاف رپورٹر،سٹی رپورٹر) چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹر فیسکو ملک تحسین اعوان ،سابق ایم این اے چوہدری اسد الرحمان۔۔
، امیدوار صوبائی اسمبلی شاہد اقبال گجر نے کلیرا گرڈ سٹیشن کا افتتاح کر دیا ۔ اس موقع پر تحسین اعوان نے جکھڑ اور سندھیلیانوالی فیسکو سب ڈویژن بنانے کا اعلان بھی کیا ۔بعد ازاں انہوں نے فیسکو آفس کمالیہ میں دفاتر کی نئی عمارت کا بھی افتتاح کیااور کمالیہ میں کلیرا گرڈ سٹیشن سمیت دیگر ترقیاتی کاموں پر ایک ارب اور تیس لاکھ روپے کی لاگت آئی ہے جبکہ ایس ای فیسکو ٹوبہ مہر افضل کاٹھیہ ، ایکسین کمالیہ راؤ عابد بشیر اور دیگر افسروں کی سفارش پر جکھڑ اور سندھیلیانوالی فیسکو سب ڈویژن بنانے کا کام جلد شروع ہو جائے گا ۔ اس موقع پر سی ای اوفیسکو چوہدری بشیر ، جی ایم اپریشنز رانا ایوب، ایس ای مہر افضل اور ایکسین عابد بشیر ودیگر فیسکو افسر، ملازمین بھی موجود تھے ۔