گو جرہ : ریلی نکالنے پر تحریک انصاف کے کارکنوں پر مقدمہ
پو لیس نے کارروائی کرتے ہوئے زوہیب، گلفام اور بابر کو گرفتار کر لیا ہے
گوجرہ (نمائندہ دنیا )چک نمبر 160 گ ب میں تحریک انصاف کے دو درجن کارکنان نے ریلی نکال کر روڈ بلاک کیا اور نعرہ بازی کی، جس کی اطلاع صدر پولیس گوجرہ کو ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے چک نمبر 160 گ ب کے صلاح الدین، شہزاد حسین، زوہیب، عابد، عدنان، بلال اور بابر سمیت دو درجن افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا اور زوہیب، گلفام اور بابر کو گرفتار کر لیا۔ دیگر ملز موں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔