صحافی عوامی مسائل کے مؤثر حل کے لیے متحد رہنے کا عزم

صحافی عوامی مسائل کے مؤثر حل  کے لیے متحد رہنے کا عزم

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )شورکوٹ پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران کا اجلاس ایک نجی ریسٹورنٹ میں صدر رانا شاہد محمود کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین رائے ایاز اکبر اور صدر رانا شاہد محمود نے خصوصی خطاب کیا۔صدر رانا شاہد محمود نے کہا کہ پریس کلب ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کرتا رہا ہے اور مظلوموں کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا۔ انہوں نے سانحہ لاہور پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب نے متاثرہ خاندان کی آواز بلند کر کے انصاف کے لیے کردار ادا کیا۔چیئرمین رائے ایاز اکبر نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور علاقائی مسائل کے حل میں صحافیوں کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔ اجلاس میں سانحہ بھاٹی گیٹ میں جاں بحق ہونے والی 24 سالہ سعدیہ اور 9 ماہ کی ردا فاطمہ کے لیے دعائے مغفرت کی گئی، اور متاثرہ خاندان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں