نجی ٹیکسٹائل ملز کو ایک ہفتے میں بوائلر تبدیل کرنے کا حکم

 نجی ٹیکسٹائل ملز کو ایک ہفتے میں بوائلر تبدیل کرنے کا حکم

کمشنر فیصل آباد کی زائدالمعیاد ہونے کے باوجود بوائلر تبدیل نہ کرنے پر بر ہمی

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے سرگودھا روڈ پر واقع ایک نجی ٹیکسٹائل ملز میں زائدالمعیاد ہونے کے باوجود بوائلر تبدیل نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور ملز انتظامیہ کو ایک ہفتے کے اندر بوائلر تبدیل کرانے کی ہدایت کی۔کمشنر فیصل آباد نے بوائلرز اور پریشر ویسلز کے لائف اسیسمنٹ سرٹیفیکیٹس بھی فوری طور پر جمع کرانے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر ڈویژنل انتظامیہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ۔اسی سلسلے میں کمشنر فیصل آباد ملز اور فیکٹریز میں بوائلرز اور پریشر ویسلز کی انسپکشن کے لیے روزانہ کی بنیاد پر متحرک ہیں۔ انہوں نے نجی ٹیکسٹائل ملز کا دورہ کر کے بوائلرز اور پریشر ویسلز کی لائف چیک کی اور ڈی او انڈسٹریز سے موقع پر بریفنگ حاصل کی۔کمشنر فیصل آباد نے انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ بوائلر کی تبدیلی یقینی بنا کر رپورٹ کمشنر آفس میں جمع کرائی جائے ۔ اس موقع پر انہوں نے مل میں فائر سیفٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا اور انہیں مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں