کھرڑیانوالہ: مردہ مرغیوں کا 1600 کلو گوشت برآمد

کھرڑیانوالہ: مردہ مرغیوں کا 1600 کلو گوشت برآمد

پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر گوشت فوڈ سیفٹی حکام کے حوالے کر دیا

کھرڑیانوالہ(نمائندہ دنیا )تھانہ بلوچنی ٹول پلازہ شیخوپورہ روڈ کے قریب پٹرولنگ پولیس نے مشکوک گاڑی کو روک کر بڑی مقدار میں مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کر لیا۔ پٹرولنگ پولیس کی سرکاری گاڑی نے ایک ڈالہ نمبر 8871 کو مشکوک جان کر روکا، جو فیصل آباد کی جانب آ رہا تھا۔ تلاشی کے دوران گاڑی سے تقریباً 1600 کلو (چالیس من) مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد ہوا۔فوڈ سیفٹی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور تصدیق کی کہ برآمد ہونے والا گوشت مردہ مرغیوں کا ہے۔

پولیس نے گاڑی قبضے میں لے کر گوشت فوڈ سیفٹی حکام کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزمان محمد یٰسین قمر، محمد شہزاد افضل، انور علی سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔علاقہ مکینوں نے بروقت کارروائی پر پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ گوشت برآمد نہ ہوتا تو ممکنہ طور پر یہ خوراک کی دکانوں تک پہنچ سکتا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں