جواں سالہ لڑکی اور کم عمر لڑکے سے مبینہ زیادتی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اور کم عمر لڑکے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔
تھانہ صدر جڑانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے کوثر نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی جواں سالہ بیٹی کو اغواکرکے نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا یا۔ تھانہ صدر میں مقدمہ کا اندراج کرواتے عبدالقیوم نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکے 11 سالہ بیٹے کو قابو کر لیا اور گاؤں کے سرکاری سکول میں لیجاکر زیادتی کا نشانہ بناکر ملزم دھمکیاں دیتے فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔