جڑانوالہ میں ہر ماہ 80 تا 100 معذور افراد کو سرٹیفکیٹ جاری

جڑانوالہ میں ہر ماہ 80 تا 100 معذور افراد کو سرٹیفکیٹ جاری

مستحق افراد کو سرٹیفکیٹ کے اجرا کیلئے باقاعدگی سے ہر ماہ میڈیکل بورڈ کا انعقاد کیا جاتا

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ جڑانوالہ کی جانب سے معذور افراد کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات جاری ہیں، ہر ماہ 80 سے 100 مرد و خواتین اور بچوں کو معذوری سرٹیفکیٹ جاری کیے جا رہے ہیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ایم ایس ایس یو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال نفر اقبال نے بتایا کہ مستحق افراد کو سرٹیفکیٹ کے اجرا کیلئے باقاعدگی سے ہر ماہ میڈیکل بورڈ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میڈیکل بورڈ میں ایم ایس ڈاکٹر جعفر حسین، ڈاکٹر مظفر، ڈاکٹر شگفتہ، ڈاکٹر آصف لطیف، ڈاکٹر رابعہ یونس اور ڈاکٹر حبیب اللہ شامل ہوتے ہیں، جو درخواست گزاروں کا مکمل طبی معائنہ کر کے سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی منظوری دیتے ہیں۔نفر اقبال کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق معذور افراد کو جاری کیے جانے والے سرٹیفکیٹس کے ذریعے انہیں ملازمتوں اور دیگر مالی فوائد میں سہولت فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ بہتر زندگی گزار سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں