گوجرہ :فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،جعلی جوس بنانے پر مقدمہ

گوجرہ :فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،جعلی جوس بنانے پر مقدمہ

زوہیب نامی شخص جعلی بوتل بند پانی اور جوس تیار کر کے فروخت کر رہا تھا

گوجرہ (نمائندہ دنیا )فوڈ اتھارٹی کی کارروائی میں جعلی جوس اور پانی تیار کرنے والا دکاندار مقدمہ کی زد میں آ گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو اطلاع ملی کہ چک نمبر 285 ج ب میں زوہیب نامی شخص مبینہ طور پر گاؤں میں جعلی بوتل بند پانی اور جوس تیار کر کے فروخت کر رہا ہے ۔اطلاع پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے چھاپہ مار کر ملزم کو موقع پر جوس تیار کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا اور بڑی مقدار میں جوس اور پانی کی بوتلیں برآمد کر لیں۔ بعد ازاں ٹیم نے تھانہ صدر گوجرہ کو تحریری طور پر مطلع کیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں