ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے تھانہ چناب نگر میں کھلی کچہری

 ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے تھانہ چناب نگر میں کھلی کچہری

شہریوں کے مسائل سنے اور فوری دادرسی کیلئے متعلقہ افسروں کو احکامات دئیے

چناب نگر (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوامی مسائل دہلیز پر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات جاری ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈاکٹر نوید عاطف نے تھانہ چناب نگر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ڈی ایس پی سرکل، ایس ایچ او تھانہ چناب نگر، تفتیشی افسروں اور شہریوں نے شرکت کی۔ ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے اور فوری دادرسی کیلئے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے فالو اپ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر نوید عاطف نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے ساتھ رابطے میں رہنا اور ان کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہری پولیس سے متعلقہ مسائل یا شکایات کی صورت میں بلاجھجک دفتر آسکتے ہیں جبکہ پولیس کمپلینٹ سیل نمبر پر واٹس ایپ کے ذریعے بھی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں