ستھرا پنجاب افسروں،ویسٹ ورکرز کی اظہار یکجہتی ریلی

ستھرا پنجاب افسروں،ویسٹ ورکرز کی اظہار یکجہتی ریلی

ستھرا پنجاب افسروں،ویسٹ ورکرز کی اظہار یکجہتی ریلی پاک فوج کی قربانیاں باعثِ فخر ، دشمن کے ناپاک عزائم ہمیشہ ناکام ہونگے :عابد بھٹی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی عابد حسین بھٹی کی زیر قیادت معرکہ حق ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں ستھرا پنجاب کے افسروں ، اہلکاروں اور ویسٹ ورکرز نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی کے شرکا نے وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور افواجِ پاکستان سے اظہارِ محبت کیلئے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے ۔پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے ۔ شرکانے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے قومی اتحاد اور حب الوطنی کے جذبے کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عابد بھٹی نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص قومی اتحاد اور حب الوطنی کی علامت ہے اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے ۔ دشمن کے ناپاک عزائم ہمیشہ ناکام ہوں گے جبکہ افواجِ پاکستان کی قربانیاں قوم کیلئے باعثِ فخر ہیں۔ ریلی کے اختتام پر ملکی سلامتی استحکام اور امن کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں