لائیوسٹاک ای فائلنگ اور آفس آٹومیشن سسٹم پر تربیتی سیشن
اہلکاروں کو پیپر لیس آفس سسٹم اور جدید دفتری طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان کی زیرِ نگرانی ڈائریکٹوریٹ لائیوسٹاک آفس میں الیکٹرانک فائلنگ اینڈ آفس آٹومیشن سسٹم (e-FOAS) کے مؤثر استعمال کے حوالے سے تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔تربیتی سیشن کے دوران ٹرینر شاہد نے شرکاء کو e-FOAS کے عملی استعمال، ای فائل کی تخلیق، فائلوں کی الیکٹرانک نقل و حرکت، منظوری کے مراحل، ڈیجیٹل مراسلت اور الیکٹرانک ریکارڈ کے مؤثر انتظام سے متعلق تفصیلی رہنمائی فراہم کی۔
تربیت میں افسروں اور اہلکاروں کو پیپر لیس آفس سسٹم اور جدید دفتری طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا، جس کا مقصد سرکاری امور میں شفافیت، جوابدہی اور انتظامی کارکردگی کو مزید مؤثر بنانا ہے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی خان نے کہا کہ یہ تربیتی سیشن حکومت پنجاب کے ڈیجیٹل گورننس وژن کے مطابق e-FOAS کے مؤثر نفاذ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ، جس سے سرکاری دفتری امور کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور خدمات کی فراہمی میں بہتری لانے میں مدد ملے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments