نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی نکاسی، ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

نشیبی علاقوں سے بارشی پانی کی نکاسی، ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کو واسا کی حدود میں روڈ سائیڈ ڈرینز، سیوریج لائنوں اور نشیبی علاقوں میں نکاسیٔ آب کی مختلف سکیموں کے بارے میں آگاہ کیا گیا ، منصوبوں کی تکمیل سے عوام کو ریلیف ملے گا:محمد نعمان صدیق

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر واسا کے تحت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام اور وزیراعلیٰ پیکیج کے منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے اجلاس کی صدارت کی اور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے جاری ترقیاتی منصوبوں اور ان پر ہونے والی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نوید اقبال اور واسا کے دیگر افسر بھی موجود تھے ۔افسروں نے ڈپٹی کمشنر کو واسا کی حدود میں روڈ سائیڈ ڈرینز، سیوریج لائنوں اور نشیبی علاقوں میں نکاسیٔ آب کی مختلف سکیموں کے بارے میں آگاہ کیا۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے جیل روڈ، ملت روڈ، ریاض شاہد چوک، شیخوپورہ روڈ، اکبر چوک، سمندری روڈ، مقبول روڈ، سرفراز کالونی اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا، جہاں روڈ سائیڈ ڈرینز، ڈسپوزل سٹیشنز اور گراؤنڈ سٹوریج ٹینک کی تعمیر کے لیے کی گئی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں پر زمینی حقائق کے مطابق بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کے سیوریج سے متعلق دیرینہ مسائل کا خاتمہ ہو اور انہیں بہتر بلدیاتی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ مجوزہ مقامات پر واسا کے منصوبے مکمل ہونے سے نشیبی علاقوں میں بارشی پانی کی تیز رفتار نکاسی ممکن ہوگی، جس سے مون سون کے دوران شہریوں کو نمایاں ریلیف ملے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...