ڈی سی چنیوٹ کی اوپن ڈور پالیسی، شہریوں کی شکایات پر احکامات
شہریوں نے مختلف سرکاری محکموں سے متعلق درپیش مشکلات سے آ گاہ کیا
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے ڈی سی آفس میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں سے ملاقات کی اور مختلف علاقوں سے آئے سائلین کے انفرادی و اجتماعی مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں۔ شہریوں نے اپنی درخواستیں پیش کرتے ہوئے مختلف سرکاری محکموں سے متعلق درپیش مشکلات سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کی شکایات کا بغور جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ضروری احکامات جاری کیے اور ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے حل کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ تمام درخواستوں پر میرٹ، شفافیت اور قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے مقررہ مدت میں سائلین کو ریلیف فراہم کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو جائز مسائل کے حل کے لیے بلاوجہ سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔ ضلعی انتظامیہ عوام کو بروقت ریلیف کی فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے تمام ممکنہ اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔ اوپن ڈور پالیسی کا بنیادی مقصد شہریوں تک براہ راست رسائی، شکایات کا فوری ازالہ اور سرکاری اداروں پر عوام کے اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments