یونیورسٹی آف کمالیہ سال میں عالمی پائیدار رینکنگ میں شامل
ابتدائی مرحلے میں عالمی سطح پر شناخت حاصل ہونا حوصلہ افزا:پروفیسر ڈاکٹر یاسر
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) یونیورسٹی آف کمالیہ نے اپنے تعلیمی سفر کے صرف ایک سال میں عالمی رینکنگ میں شمولیت حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف کمالیہ نے پنجاب کی سرکاری جامعات میں 23ویں اور پاکستان کی سرکاری جامعات میں 55ویں پوزیشن حاصل کی، جبکہ مجموعی طور پر پاکستان میں 76ویں، ایشیا میں 787ویں اور دنیا بھر میں 1304ویں پوزیشن حاصل کی۔
عالمی درجہ بندی میں 110 ممالک کی 2016 جامعات اور اعلیٰ تعلیمی ادارے شامل ہیں۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف کمالیہ پروفیسر ڈاکٹر یاسر نواب نے اس کامیابی کو جامعہ کی ترقی میں اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سفر کے ابتدائی مرحلے میں عالمی سطح پر شناخت حاصل ہونا حوصلہ افزا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کامیابی کو محض عالمی درجہ بندی میں ایک پوزیشن کے حصول تک محدود نہیں کیا جانا چاہیے بلکہ یہ جامعہ کی ترقی کی سمت کی عکاس ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments