ملوں کی بندش سے بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا :رانا زاہد توصیف

ملوں کی بندش سے بیروزگاری میں اضافہ ہو رہا :رانا زاہد توصیف

پاکستان میں پیداواری لاگت میں اضافہ کے باعث انڈسٹری چلانا مشکل ہو گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پٹرولیم رانا زاہد توصیف نے پاور جنریشن کے بڑھتے اخراجات کو ملکی انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری تباہی کی نہج پر پہنچ چکی ہے ۔ اور ملوں کی بتدریج بندش کے باعث بیروزگاری میں قدرے اضافہ ہو رہا ہے ۔ اگر حکومت نے برآمدی مسابقت میں بہتری لانی ہے تو بجلی/ گیس نرخوں میں نمایاں کمی لا کر ایکسپورٹرز کو ریلیف دینا ہوگا۔ کیونکہ توانائی لاگت کا براہ راست تعلق ٹیکسٹائل کی پیداوار سے ہے ۔ حکومت کو فوری طور پر شرح مارک اپ5 فیصد کرنا ہوگی کیونکہ دنیا بھر میں 5 سینٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ المیہ یہ ہے کہ پاکستان میں پیداواری لاگت میں بتدریج اضافہ کے باعث انڈسٹری چلانا مشکل ہو گیا ہے ۔ اگر ہم نے برآمدات میں دنیا کا مقابلہ کرنا ہے تو ٹیکسٹائل پالیسی میں بہتری لانا ہوگی۔ مزید تشویش ناک امر یہ ہے کہ اس وقت چین سے دھاگہ برآمد کیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...