جھنگ چیمبر آف کامرس کی نومنتخب باڈی کی حلف برداری

جھنگ چیمبر آف کامرس کی نومنتخب باڈی کی حلف برداری

سربراہ فرینڈز گروپ شیخ نواز اکرم نے نومنتخب صدر، نائب صدر اور ارکان سے حلف لیا

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی نومنتخب باڈی کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سربراہ فرینڈز گروپ و صدر جھنگ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری شیخ نواز اکرم نے نومنتخب صدر، نائب صدر اور دیگر اراکین سے حلف لیا۔اس موقع پر نومنتخب عہدیداران نے تاجر برادری کے اعتماد پر پورا اترنے ، کاروباری طبقے کے مسائل کے حل اور جھنگ کی صنعتی و تجارتی ترقی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ملک فیصل عباس اکیرہ کو صدر، فہد خالد کو نائب صدر اور دیگر نومنتخب اراکین کو مبارکباد پیش کی گئی۔ شرکاء نے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت تاجر برادری کی خدمت اور جھنگ کی کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...