صرافہ مارکیٹ دکانوں کی نیلامی کیخلاف احتجاج، لاہور روڈ بلاک

صرافہ مارکیٹ دکانوں کی نیلامی کیخلاف احتجاج، لاہور روڈ بلاک

نیلامی کے فیصلے پر تحفظات ،حکام فوری طور پر معاملے کا نوٹس لیں :دکاندار

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا )تھانہ سٹی جڑانوالہ میں اڈا جی ٹی ایس سے ملحقہ صرافہ مارکیٹ کے دکانداروں نے دکانوں کی نیلامی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے لاہور روڈ بلاک کر دی۔ احتجاج کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ دکانوں کی نیلامی کے فیصلے پر انہیں تحفظات ہیں، حکام فوری طور پر معاملے کا نوٹس لے کر دکانداروں کے تحفظات دور کریں۔

دوسری جانب دکانوں کی بولی میں شرکت کے لیے آنے والے شہریوں نے بھی انتظامات کی کمی کی شکایت کی۔ شہریوں کے مطابق شدید گرمی کے باوجود موقع پر نہ ٹینٹ کا انتظام تھا، نہ پینے کا پانی اور نہ ہی بیٹھنے کی مناسب سہولت دستیاب تھی۔شہریوں کے مطابق صبح 11 بجے بولی کا وقت مقرر ہونے کے باوجود مقررہ وقت پر کارروائی شروع نہ ہو سکی اور انہیں طویل انتظار کرنا پڑا۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے اور آئندہ عوامی بولیوں کے موقع پر بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مناسب انتظامات یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...