حکمران ڈرامے بند کریں ، قوم کو اس کا حق دیں:محبوب الزمان
جماعت اسلامی کے احتجاج سے میں پٹرول ریلیف سکیم میں 58لاکھ لوگ رجسٹر
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ضلعی امیرپروفیسر محبوب الزماں بٹ نے المرکزالاسلامی چنیوٹ بازارمیں ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے احتجاج کے نتیجے میں آج تک پٹرول ریلیف سکیم کے تحت 58 لاکھ افراد رجسٹریشن کراچکے ہیں جبکہ 61 لاکھ ٹوکن جاری کیے جاچکے ہیں، جماعت اسلامی 25 کروڑ عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے احتجاج کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دیگر پارٹیوں کی طرح جماعت اسلامی اپنے کارکنوں اور عوام کو آگ میں نہیں جھونک سکتی،جماعت اسلامی ذمہ داری کے ساتھ عوامی مسائل کے حل کے لیے جدوجہد کررہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے لیے امید بن کر ابھری ہے ،79 سال سے ملک کا حق مارنے والے حکمران جو افسرشاہی، جاگیرداروں، وڈیروں کی صورت سے عوام پر مسلط ہیں انہیں جماعت اسلامی کی طاقت کا اندازہ ہوگیا ہے ۔ جماعت اسلامی اپنے مفاد کیلئے نہیں عوام کیلئے احتجاج کررہی ہے ، حکمران ڈرامے بند کریں اور قوم کو اس کا حق دیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو پائیدار اور حقیقی ریلیف دینے کا واحدحل صرف یہی ہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی فی لٹر قیمت پر عائد 130 روپے ناجائز لیوی اور ٹیکسز کو ختم کرے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments