گریجویٹ کالج سمن آباد میں انسداد منشیات آگاہی سیمینار
منشیات کے انسانی زندگی پر مضر اثرات کے حوالے سے طلبہ کو آگاہی فراہم کی گئی
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)انجمن انسداد منشیات الائیڈ ہسپتال II کے زیر اہتمام گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمن آباد میں انسداد منشیات کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد ہوا۔ سیمینار میں ڈائریکٹر سی این ایف کرنل ذاکر علی خان، پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج سمن آباد ڈاکٹر محمد عالم، پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر، جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات آمنہ اکرم، انسپکٹر محمد شاہد رفیق، کوآرڈینیٹر آفیسر سی این ایف ڈاکٹر خضر حیات، صدر شعبہ سوشیالوجی ڈاکٹر حبیب الرحمن، دیگر اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
مقررین نے منشیات کے انسانی زندگی پر مضر اثرات کے حوالے سے طلبہ کو آگاہی فراہم کی اور کہا کہ نوجوان نسل کو منشیات سے دور رہتے ہوئے اپنی تمام تر توجہ حصول علم اور مثبت سرگرمیوں پر مرکوز کرنی چاہیے ۔ انہوں نے طلبہ کو منشیات کے استعمال سے بچاؤ کے مختلف طریقوں سے بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر طلبہ و طالبات نے منشیات اور اس کے تدارک کے حوالے سے مختلف سوالات کیے ، جن کے مقررین نے تفصیلی جوابات دئیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments