کمالیہ:مٹی اور تعمیراتی سامان سے لدی ٹرالیوں کو ڈھانپنے کا حکم
خلاف ورزی کرنیوالی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی کی ہدایت
کمالیہ (نمائندہ خصوصی) اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کی زیر صدارت ٹریفک پولیس، ہائی وے پٹرولنگ پولیس اور تعمیراتی ٹھیکیداروں کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مٹی اور تعمیراتی سامان لے جانے والی ٹرالیوں کو لازمی طور پر ڈھانپنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے تمام ٹھیکیداروں کو ہدایت کی کہ مٹی اور تعمیراتی مواد لے جانے والی ٹرالیوں کو مناسب طریقے سے ڈھانپا جائے ، تاکہ دوران سفر سڑکوں پر مٹی اور دیگر مواد گرنے ، شہریوں کو مشکلات اور ماحولیاتی آلودگی سے بچایا جا سکے ۔ اجلاس میں ٹریفک پولیس اور ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو ہدایت کی گئی کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments