آرپی او کا سیف سٹی کا دورہ،شاہراہوں کی نگرانی مؤثر بنانیکی ہدایت

آرپی او کا سیف سٹی کا دورہ،شاہراہوں کی نگرانی مؤثر بنانیکی ہدایت

انعام الرحمن ملک کا مختلف شعبہ جات کا معائنہ ،ایس ایس پی سیف سٹی کی بریفنگ

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد انعام الرحمن ملک نے سیف سٹی فیصل آباد کا دورہ کیا۔ سیف سٹی پہنچنے پر ایس ایس پی سیف سٹی رضا اللہ، ڈی ایس پی عامر سلطان اور سیف سٹی ٹیم نے ان کا استقبال کیا۔آر پی او انعام الرحمن ملک نے سیف سٹی کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ ایس ایس پی سیف سٹی رضا اللہ نے انہیں انتظامی و نگرانی کے امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور سیف سٹی کیمروں کے ذریعے جرائم کی نگرانی، مشکوک سرگرمیوں کی بروقت نشاندہی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوری پولیس کارروائی کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔اس موقع پر آر پی او انعام الرحمن ملک نے ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے جرائم کی روک تھام اور جرائم پر قابو پانے کے نظام کو مزید فعال بنایا جائے ۔ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مشکوک سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی جائے اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی نشاندہی کی صورت میں فوری کارروائی یقینی بنائی جائے ۔ اہم شاہراہوں، حساس مقامات اور داخلی و خارجی راستوں کی مؤثر نگرانی بھی یقینی بنائی جائے ۔ سیف سٹی منصوبہ جرائم کی روک تھام، جرائم پیشہ عناصر کی نگرانی اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ، لہٰذا اسے مزید مؤثر اور فعال بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...