پنڈی بھٹیاں:البصیر ہسپتال میں خوبصورت مسجدکا افتتاح
پنڈی بھٹیاں (نامہ نگار)سماجی شخصیت سہیل کاظم بٹ نے البصیر ہسپتال میں مسجد کا افتتاح کر دیا اور مسجد میں نماز عصر کی امامت بھی کرائی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک ہوپ آرگنائزیشن کے صدر محمد نصراﷲخان نے کہا۔۔۔
کہ پاک ہوپ آرگنائزیشن بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے دکھی انسانیت کی خدمت کر رہی ہے اور البصیر ہسپتال اس کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ سرپرست اعلیٰ ڈاکٹر اشرف نون نے کہا کہ البصیر ہسپتال میں مستحق مریضوں کا فری علاج کیا جارہا ہے اور جدید ترین طبی سہولتیں مہیا کی جا رہی ہیں ،ہسپتال میں بتدریج طبی سہولتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات کو کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چا ہیے ۔ تقریب سے ممتاز سیاسی شخصیات سردار بابر سہیل گجر،چودھری قمر جاوید ایڈووکیٹ اور چودھری محمد ارشد نون نے خطاب کیا۔