ڈپٹی کمشنر کی دعوت پر قومی ہیرو نوح دستگیر کی ملاقات

ڈپٹی کمشنر کی دعوت پر قومی ہیرو نوح دستگیر کی ملاقات

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی دعوت پر قومی ہیرو نوح دستگیر بٹ کی ڈپٹی کمشنر دفتر آمد، ڈپٹی کمشنر نے انہیں خوش آمدید کہا، گلدستہ پیش کیا۔۔۔

پاکستان کا سبز ہلالی پرچم دنیا بھر میں بلند کرنے پر انہیں مبارکباد دی، کہا کہ پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ کے سپوت نے چیمپئن شپ میں 2گولڈ میڈلز سمیت 7ٹائٹل جیت کر پاکستان کا نام روشن، ہمارا سر فخر سے بلند کیا۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے نوح دستگیر بٹ کی دفتر آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان سے درکار وسائل بارے دریافت کیا، مکمل تعاون کی یقین دہانی، مستقبل میں مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوح دستگیر بٹ نے پاکستان کا جھنڈادنیا بھر میں بلند کیا، پہلوانوں کے شہر کا نام ملکی اور بین اقوامی سطح پر روشن کرنے والا جوان ہمارے لیے فخر کا باعث ہے ۔ اس کامیابی کو پنجاب سطح پر اور وفاقی حکومت کی سطح پر بھرپور طریقے سے اجاگر کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں شیلڈ پیش کی۔ انہیں دفتر سے واپس روانگی پر خود رخصت کیا، اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر فیصل امیر خان، رانا ساجد علی خاں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور نوح دستگیر کے والد بھی ہمراہ تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں