عوامی مقامات کی صفائی کو یقینی بنا یا جائیگا:ڈپٹی کمشنر

 عوامی مقامات کی صفائی کو یقینی بنا یا جائیگا:ڈپٹی کمشنر

وزیرآباد(نا مہ نگار)وزیراعلیٰ کا صاف ستھرا پنجاب ویژن کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا سٹی پارک وزیرآباد کا دورہ۔۔۔

پارک کے گراسی لان اور سہولیات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رب نواز چدھڑ،چیف آفیسر بلدیہ عمیر دلدار،رانا بابر،سجاد مسیح،صدر پرچم فاؤنڈیشن محمد سرور چوہان ودیگر ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صاف ستھرا پنجاب پروگرام کوکامیاب بنا یا جائے گا وزیراعلیٰ مریم نواز کا صاف ستھرا پنجاب کا مقصد صوبہ پنجاب کو گندگی سے پاک کرکے صحت مند اور خوبصورت بنانا ہے جس کے تحت سڑکوں بازاروں گلی محلوں سکولز سمیت تمام عوامی مقامات کی صفائی کو یقینی بنا یا جائے گا۔دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنر محمد رب نواز چدھڑ نے گکھڑ پارک اور گورنمنٹ ہائی سکول نظام آباد کو خوبصورت بنانے کیلئے درختوں کو پینٹ کرایا اور مختلف کام کرائے اور ہدایات کیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام دوست منصوبے کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے ، صاف ستھرا پنجاب پر انتظامیہ پوری توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ صاف ستھرا پنجاب پروگرام میں اپنے اپنے علاقے کو صاف اور خوبصورت بنانے میں کردار ادا کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں