موسمیاتی بیماریوں میں مبتلا بچوں کی نگہداشت کی ہدایت

 موسمیاتی بیماریوں میں مبتلا بچوں کی نگہداشت کی ہدایت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر ) کمشنر نوید حیدر شیرازی ، ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور ایم پی اے نواز چوہان کا ڈی ایچ کیو ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کا دروہ، ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال میں مشینری کی تنصیب اور دیگر کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔

 ہسپتال کی مرمت بحالی، تزین وآرائش کا کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے ، محکمہ صحت پنجاب کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن میں مشینری کی تنصیب اور ہسپتال کو مکمل آپریشنل کرنے کے لیے دن رات کام جاری ہے ۔ ایم ایس ڈاکٹر ارشاد اللہ گورائیہ نے اب تک کی پیشرفت سے انہیں آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ری ویمپنگ کا کام مکمل ہونے پر مشینری کی تنصیب فوری طور پر مکمل کی جائے تاکہ ہسپتال کو جلد از جلد آپریشنل کیا جا سکے ۔ بعد ازاں کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ، ایم پی اے نواز چوہان نے چلڈرن ہسپتال کا بھی دورہ کیا، انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ موسمیاتی بیماریوں میں مبتلا بچوں کو خصوصی نگہداشت میں رکھا جائے اور انہیں درکار علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس موقع پر انہوں نے طبی سہولیات کی فراہمی، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیوٹی روسٹر کے مطابق حاضری چیک کی اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال عملہ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں، وقت کی پابندی کو لازم بنایا جائے اور طبی سہولیات کے حصول کے لئے آنے والے شہریوں کو درکار سروسز فراہم کی جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں