کمشنر اورآرپی او کا ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیساتھ دورہ ہیڈ مرالہ

کمشنر اورآرپی او کا ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کیساتھ دورہ ہیڈ مرالہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )کمشنر نوید حیدر شیرازی نے ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ اور ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی کے ہمراہ ہیڈ مرالہ کا دورہ کیا اور دریائے چناب، جموں توی اور مناور توی میں سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی اور محکمہ آبپاشی کے حکام نے بریفنگ دی۔ ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔ کمشنر نے کہا کہ بالائی علاقوں اور دریائے چناب کے کیچمنٹ ایریاز میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ،انتظامیہ ہائی الرٹ رہے تاکہ کسی بھی سیلابی صورتحال سے بروقت نمٹا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلیف کیمپس کو مکمل طور پر فعال رکھا جائے ، ان میں کھانے ، صاف پانی، رہائش اور صاف ستھرے واش رومز کا انتظام کیا جائے اور ان ریلیف کیمپس میں مقیم بچوں کی تعلیم کا بھی بندو بست کیا جائے ۔ ڈپٹی کمشنر صبا اصغر علی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں 28 فلڈ ریلیف کیمپ قائم کئے گئے ہیں جن میں سے پسرور اور ڈسکہ میں آٹھ ، آٹھ ، سیالکوٹ میں سات اور سمبڑیال میں پانچ ریلیف کیمپس قائم ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں