رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ میں جدید طبی سہو لیات کا فقدان

رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ میں جدید طبی سہو لیات کا فقدان

گلیانہ(نامہ نگار )رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ میں بنیادی اور جدید طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔

اہلِ علاقہ نے حکومتِ پنجاب اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ میں فوری طور پر ڈیجیٹل ایکسرے مشین فراہم کی جائے اور مستقل ڈینٹل سرجن تعینات کیا جائے ۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ اور گردونواح کی ہزاروں آبادی کیلئے واحد سرکاری طبی مرکز ہے مگر یہاں ایکسرے جیسی بنیادی تشخیصی سہولت موجود نہ ہونے کے باعث مریضوں کو گجرات یا کھاریاں کے نجی و سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے جس سے غریب طبقہ مالی بوجھ تلے دب جاتا ہے ۔اسی طرح دانتوں اور منہ کی بیماریوں کے مریض بھی ڈینٹل سرجن کی عدم تعیناتی کے باعث بروقت علاج سے محروم ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر رورل ہیلتھ سنٹر ملکہ میں ڈیجیٹل ایکسرے مشین نصب کر دی جائے اور ڈینٹل سرجن تعینات کیا جائے تو نہ صرف مریضوں کو ان کے علاقے میں بہتر علاج میسر آئے گا بلکہ بڑے ہسپتالوں پر دباؤ بھی کم ہو گا۔شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، سیکرٹری صحت اور ڈپٹی کمشنر گجرات سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں