سمبڑیال:وارداتوں کے دوران شہری مال وزر سے محروم
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری ،ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔
تھانہ سمبڑیال کے علاقہ موضع کوٹ دڑاں میں قیصر محمود کے ڈیرہ سے 18ہزار روپے کی بجلی کی تار ، مان پور ساہووالہ میں جاوید کا موبائل فون ،کوٹ دڑاں میں واقع مسجد الرحیم سے یوپی ایس کی بیٹری مالیت40ہزارروپے ،ناگریانوالہ جیٹھی کے میں وقاص علی کا چارجنگ پر لگا ہواموبائل فون جبکہ لوپووالی ایئرپورٹ روڈ پر زیر تعمیر پلازہ سے سریا شٹرنگ ،الیکٹرک موٹرپانی والی سمیت دیگر جبکہ نہراپر چناب روڑس منگوبہرام کے قریب ٹکی ٹافی کے سیلز مین سے دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئو ں نے 40ہزارروپے اورموبائل فون چھین لیا اورفرار ہوگئے ۔