سمبڑیال :ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا ۔
سیالکوٹ وزیرآباد روڈ پر نجی فیکٹری ظفروالی کے قریب ڈرائی پورٹ پر کام کرنے والے ٹریکٹر ٹرالے کے ساتھ موٹر سائیکل سوار پر دونوجوان 24سالہ عزیز اور حبیب اﷲ ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں دونوں شدید زخمی ہوگئے ،جنہیں طبی امداد کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں محمد عزیز زندگی کی بازی ہارگیا ،دوسرا نوجوان بھی شدید زخمی حالت میں ہے ۔